سٹی 42 ( زین مدنی) دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ کانز کورونا وبا کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیسٹیول جون یا جولائی میں منعقد ہو سکتا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ میلہ جون یا جولائی کے شروع میں کرانے سمیت مختلف پہلوﺅں پر غور کیا جا رہا ہے۔
فرانس کے جنوبی ساحلی شہر کانز میں ہونے والے سالانہ فلمی میلے میں دنیا بھر سے فلم ساز، اداکار اور مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ فیسٹیول میں بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا جانا تھا اور بڑے بجٹ کی فلمیں بھی ریلیز کی جانی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں متعدد عالمی کانفرنسز اور دیگر ایونٹس منسوخ کیے گئے تو وہیں وائرس نے فیشن انڈسٹری کو بھی بے حد متاثر کیا ہے۔ رواں ماہ ہونے والا فیشن کا سب سے بڑا کانز فلمی میلہ بھی خطرناک کورونا وبا کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کانز فلمی میلہ کے منتظمین کے مطابق یہ میلہ جون یا جولائی کے شروع میں کرانے سمیت مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال یعنی 2020 میں کانز فلمی میلہ 12 سے 23 مئی کے درمیان ہونا تھا۔
فرانس کے جنوبی ساحلی شہر کانز میں ہونے والے سالانہ فلمی میلے میں دنیا بھر سے فلم ساز، اداکار اور مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ میلے میں بڑے بجٹ کی فلمیں بھی ریلیز کی جانی تھیں ان میں فلم ' میلان' اور ' نو ٹائم ٹو ڈائے' بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر فیشن کا مقبول ترین میلہ میٹ گالا 2020 جب کہ آئیفا، پاکستان فیشن ویک اور لکس ایوارڈ کی تقریب بھی ملتوی کی جا چکی ہے۔ نہ صرف اتنے بڑے بڑے فلمی و فیشن میلے ملتوی کیےگئے بلکہ جب سےکورونا کو عالمی وبا قرار دیا گیا ہے تب سے پوری دنیا کےسنیما گھر بھی بند پڑےہیں۔