ریلوے کے سول انجینئر ڈیپارٹمنٹ کے 12اعلیٰ افسران کے تبادلے

13 May, 2019 | 05:54 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ریلوے حکام نےسول انجینئر ڈیپارٹمنٹ کے12 اعلی افسران کےتبادلے کر دئیے، تقررو تبادلوں میں گریڈ 19 اور 18 کے افسران شامل، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق: ڈپٹی چیف انجینئررضوان الحق ہاشمی کوڈپٹی جنرل مینجر تعینات کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا، ڈائریکٹر سول انجینئررضوان جاوید چیمہ کوڈپٹی چیف انجینئر، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرریل کاپ فرید احمد کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی اورڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹراصغرعلی بھٹو کو ڈپٹی ڈی ایس سکھرلگا دیا گیا۔

ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید اختر کوجوائنٹ ڈائریکٹرسول والٹن اکیڈمی کا اضافی چارج دے دیا، ایکسیئن ثناءاللہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی، ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی دلاور حسین کوایکسیئن ٹریک لاہور اورایکسیئن ٹریک قاضی بدرالغفور کو ایکسیئن ری سنگلنگ تعینات کردیا گیا۔

مزیدخبریں