مریم نواز حکومت پر برس پڑیں

13 May, 2019 | 05:25 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز حکومت پر برس پڑیں، انہوں نے کہا کہ  نااہل لوگوں کی حکومت نے تمام شعبے تباہ کردیے، معیشت کا برا حال کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ابتدائی نو مہینے میں نااہلی کی وجہ سے معیشت کا براحال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پریشان ہیں لیکن حکمرانوں کو ان کی کوئی پرواہ نہیں، ناقص پالیسیوں کے باعث معاشی صورتحال بری ہوتی جا رہی ہے اور حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں