انسانیت سوز واقعہ، رشتے سے انکار پر لڑکی کا سرمونڈدیا

13 May, 2019 | 03:57 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) فیکٹری ایریامیں رشتہ نہ دینےپرلڑکے نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےبازو توڑ دی، بات یہیں ختم نہ ہوئی ملزم نے سر کے بال بھی کاٹ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریامیں رشتہ نہ دینےپرلڑکےنےسیکنڈایئرکی طالبہ ردا کوتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بازو توڑدی اور پھر بال بھی کاٹ دیئے،متاثرہ لڑکی کی والدہ کاکہناتھاکہ دشاب کی والدہ نےمیری بیٹی کارشتہ مانگامیں نےانکارکردیا،لڑکےنےرشتہ نہ دینےکی رنجش پرمیری بیٹی کےبال کاٹ دیئے اوربازوبھی توڑدی،میری بیٹی کاآج پیپرتھا جسکی تیاری کر رہی تھی کے اسی دوران دشاب نے گھر میں آتے ہی بیٹی پر تشدد شروع کردیا۔ 
لڑکی کی والدہ کاکہناتھاکہ تھانےگئے لیکن پولیس نے کوئی دادرسی نہیں کی،متعلقہ اداروں سے اپیل ہےکہ ہمیں انصاف دلایاجائےاورلڑکےکوگرفتارکیاجائے۔

مزیدخبریں