پنجاب میں نوکریاں ہی نوکریاں،ہزاروں بھرتیوں کا اعلان

13 May, 2019 | 01:23 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب نےریسکیو 1122 میں 1753 خالی اسامیوں پربھرتی کی اجازت دےدی، محکمہ داخلہ نے ریسکیو 1122 میں خالی اسامیوں پربھرتی کی سمری بھجوائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ریسکیو1122 میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی سفارش کی تھی،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کوسمری بھجوائی گئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نےریسکیو 1122 میں 1753 خالی اسامیوں پربھرتی کی اجازت دےدی، انہوں نےاجازت دیتےہوئےمعاملہ کابینہ کمیٹی کےسپردکردیا۔

ذرائع کاکہناتھاکہ کابینہ کمیٹی کی منظوری کےبعد 1122 کی خالی اسامیوں پربھرتی ہوگی۔

مزیدخبریں