علیم خان کےجوڈیشل ریمانڈ میں ایک بارپھر توسیع

13 May, 2019 | 11:13 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افیسر کو جلد چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے27 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابقآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میںپاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنماعلیم خان کواحتساب عدالت کےڈیوٹی جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا،،نیب پراسیکوٹر وارث علی جنجوعہ نےعدالت کوآگاہ کیاکہ آف شور کمپنیوں کےحوالےسےمتحدہ عرب امارات اور یوکےکوخطوط لکھے ہیں جواب آنے پرریفرنس دائرکردیا جائےگا,احتساب عدالت کےڈیوٹی جج نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئےریمارکس دیئےکہ اگر 25سال تک خط کا جواب نہیں آئےگاتوکیا انتظارکرتےرہیں گے, عدالت نےنیب کوجلد حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27مئی تک توسیع کردی.

تحریک انصاف کےرہنما شعیب صدیقی نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ آخری پیشی میں نیب کےوکلا نے دو ہفتوں کا وقت لیا تھا کہ وہ اپنی مکمل رپورٹ جمع کرائیں گے،بڑے افسوس کی بات ہے100دن گزرنے کے باوجود بھی نیب کوئی رپورٹ پیش نہیں کر سکا,ادھرسیشن جج لاہور نےعبدالعلیم خان کےاستغاثے کی کارروائی30مئی تک ملتوی کردی,علیم خان کی احتساب عدالت پیشی سےقبل سکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے اورجوڈیشیل کمپلیکس کے اطراف جانےوالےراستوں کوکنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا.

واضح رہے کہ لاہور بار کے صدر عاصم چیمہ نےسنئیروزیر علیم خان کی سیشن جج کو حاضری معافی کی درخواست دے دی،ان کے خلاف الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے موقع پر غلط حلفیہ بیان جمع کرانے پر استغاثہ دائر کر رکھا ہے ۔

مزیدخبریں