جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات کا احسن اقدام

13 May, 2019 | 12:37 AM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ جنگلات کا انفرادی ملکیتی لائسنس کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ، لائسنس کا اجراء صوبہ بھر کی بجائے اسی ضلع سے ہوگا جہاں جانوروں کو رکھا جائےگا۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ فیشریز کپٹن ریٹائرڈ سہیل اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ڈی جی وائلڈ لائف نے تمام ریجنل افسران کو تین دن کے اندر گزشتہ تین سالوں میں جاری کردہ لائسنس کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے اور آڈٹ کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

لائسنس کے اجراء کےطریقہ کار میں مزید بہتری لانے اور موجود ہ خامیوں کی نشاندہی کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ آئندہ نئے بننے والے لائسننس متعلقہ اضلاع سے بنائے جائیں گے، جس ضلع سے لائسنس بنے گا ڈیلر اسی ضلع میں جانور یا پرندے رکھ سکے گا۔ دوسرے شہروں میں اس لائسننس پر بریڈنگ فارم اور ڈیلنگ کرنے والوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے گا۔

مزیدخبریں