نفاست جمیل: محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس فیروز پورروڈ میں مڈرزڈے پرنیوٹریشن کیمپ کا انعقاد،کیمپ میں مفت ٹیسٹ اورادویات فراہم کی گئیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:لیسکو میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ لٹک گیا
تفصیلات کے مطابق محمد علی جناح میدیکل کمپلیکس فیروز پورروڈ میں منعقدہ مفت نیوٹریشن کیمپ روٹری کلب آف لاہور اور ینگ نیوٹریشنسٹس کلب کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ کیمپ میں خواتین کے مفت ٹیسٹس کئے گئے۔غذاء کے درست استعمال اور احتیاطی تدابیرسے بھی اگاہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں کیلشیم ، آئرن،فیٹ اینیلئسز،جوڑوں میں درد کے حوالے ماہر ڈاکٹراپنی رائے سے اگاہ کیا گیا۔ کیمپ میں ٹیسٹس اورسپلیمینٹس مفت فراہم کیے گئے۔
دوسری جانب سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہناز کی ہدایت پر مینار پاکستان میں ایم ایم اے کے منعقدہ جلسے میں شرکاء کے لیے میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہناز کی ہدایت پر مینار پاکستان میں لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راوی زون کی جانب سے لگایا گیا۔
یہ بھی ضرور دیکھیں:
ڈی ڈی ایچ او راوی ٹاون سید سرفراز کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے جلسے کےدوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دی جائے۔ میڈیکل کیمپ میں ہر وقت ایک ڈاکٹر، ڈسپنسر اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود ہوگا۔کیمپ میں ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی تمام ادویات موجود ہیں۔