(مظہر عباس) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولز کو پیشگی فیس وصول کرنے سے روک دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جون، جولائی، اگست کی پیشگی فیس وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ والدین کی بڑی تعداد نے پیشگی فیس وصولی کی شکایات کی تھیں جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کو پیشگی فیسیں لینے سے روکا ہے۔
مراسلے میں سی ای اوڈسٹرکٹ ایجوکیشن بشیر احمد گورائیہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے پرنسپلز اور سکولز مالکان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔