تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہشمند افراد کیلئےاہم خبر

13 May, 2018 | 11:24 AM

(قذافی بٹ) پی ٹی آئی کی ٹکٹ  کےخواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،  تحریک انصا ف نے  ٹکٹوں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور میں آج بھی مطلع ابر آلود ، بوندا باندی کا امکان

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کے مطابق  ٹکٹوں کے حصول کے لیے درخواستوں میں توسیع کا فیصلہ بنک کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث کیا گیا۔  پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے امیدوار خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے درخواستیں 14 مئی رات 12 بجے تک وصول کی جاسکیں گی۔ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں سےپریشان والدین کیلئے خوشخبری

دوسری جانب  تحریک انصاف نے وفاداری جانچنے اور انتخابات میں کسی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل امیدواروں کی بغاوت سے بچنے کے لیے حلف نامے لینا شروع کردیئے ہیں۔ حلف نامہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں نامزد امیدوار کے خلاف الیکشن میں حصہ نہ لینے سے متعلق ہے۔ حلف نامے میں امیدوار پارٹی کو اپنی وفاداری کا یقین دلائے گا۔ حلف نامے میں پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں امیدوار کے آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا راستہ بھی بند کردیا۔

مزیدخبریں