اپنے گمشدہ پیاروں کو تلاش کرنا ہوگیا نہایت آسان

13 May, 2018 | 10:56 AM

Read more!

(عرفان ملک) پنجاب پولیس نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی، ویب سائٹ پر پنجاب بھر سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی تصاویر اور دیگر ڈیٹا اپ لوڈ کر دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔ایل ڈی اے سٹی کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے اور نامعلوم لاشوں کی آن لائن شناخت کے لئے ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے، اب کوئی بھی شخص نامعلوم لاش کی شناخت کے سلسلہ میں پنجاب پولیس کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتا ہے۔اس ویب سائٹ کو 8مختلف طریقوں سے سرچ کیا جا سکتاہے۔جن میں ڈسٹرکٹ ،پولیس اسٹیشن ،بلڈ گروپ ،بالوں کے رنگ، عمر، قد اور تاریخ وغیر ہ کے طریقے شامل ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں سےپریشان والدین کیلئے خوشخبری

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ میں لاہور کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کا ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے، اب تک صوبہ بھر سے 338 اور ضلع لاہور سے 86 نامعلوم لاشوں کا ریکارڈ آن لائن دستیاب ہے۔

مزیدخبریں