ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث 4ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث 4ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث 4 مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

 انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بائیں گھٹنے کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے سرجری کی جائے گی۔

 خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ میں مارک ووڈ کو انجری ہوئی تھی۔

 ووڈ نے رواں سال جولائی کے آخر تک فٹنس بحال کرنے کو ہدف بنالیا، ان کا کہنا ہے کہ اتنے لمبے عرصے کیلئے کرکٹ سے باہر ہونے پر افسردہ ہوں۔ 

 مارک ووڈ نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ میں جلد کرکٹ میں واپس آؤں گا۔