ویب ڈیسک : سعودی عرب میں اس سال ملازمین اور طلبا کو عید الفطر کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔ طلبا کو تقریبا 18 دنوں کی چھٹیاں ملیں گی
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں عید الفطر کی چھٹیاں 30 مارچ بروز اتوار سے 2 اپریل بروز جمعرات تک ہوں گی۔سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہوتی ہیں اس طرح عید کی تعطیلات میں مزید دو دن اور مل گئے۔جمعے کے روز ہفتہ وار تعطیلات کے لیے بند ہونے والے دفاتر 6 دن بعد جمعرات کو کھلیں گے اور پھر جمعے اور ہفتے کے روز ہفتہ وار کو چھٹی ہوگی۔
طلبا کے لیے عید کی تعطیلات اس بھی زیادہ ہوں گی۔ وزارتِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ سے 6 اپریل تک ہوں گی۔