ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام، بروقت کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام، بروقت کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان میں فورسز نے پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشتگرد ہلاک کردیے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں ایف سی کے قلعہ پر کم ع بیش 10 سے زیادہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کر دیا ۔

سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے  کہ دہشتگردوں  کے گروپ میں 3 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے ، دہشتگرد ایف سی قلعہ کی جیل میں قید دہشتگردوں کو چھڑانا چاہتے تھے تاہم فورسیز کی جوابی کاروائی میں 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 10 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔

 اب تک کی اطلاع کے مطابق اس حملہ میں ایف سی کے 3 جوان زخمی ہوئے جن کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔