ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ونڈرویمن" اسٹار گال گیڈٹ کے دماغ کی ایمرجنسی سرجری،وجہ کیاتھی؟

کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف اوردماغ کی ایمرجنسی سرجری کروانے کاانکشاف کیاہے۔

 میزبان جمی فالن کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا کہ حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا،جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔

   اداکارہ نے بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور والدہ کے اصرار پر ڈاکٹرز نے دریافت کیا کہ ان کے دماغ میں خون جم رہا ہے اور 3 بڑے کلاٹس بن گئے ہیں۔

 گال گیڈٹ نے اس نازک لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے فوری طور پر  بچے کو جنم دیا اور پھر ان کے دماغ کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی ،اس وقت انہیں لگا تھا کہ شاید اب وہ مر جائیں گی اور وہ کئی دنوں تک موت کے خوف میں مبتلا رہیں۔

 گال گیڈٹ نے کہا کہ اگر دنیا میں کسی کے ساتھ بھی ایسا ہو رہا ہے اور کیونکہ اس نے میری کہانی سنی ہے تو فوری اس درد کی جانچ پڑتال کروائے، اگر میری اس آگاہی سے کسی ایک کو بھی فائدہ ہو تو میں نے اپنا کردار ادا کردیا۔