ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درخواست،رپورٹ طلب

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درخواست،رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے درخواست پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق فریقین سے رپورٹ طلب کرلی.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس کیساتھ ساتھ لاوارث لاشوں کی شاخت کیلئے ان کا بائیو میٹرک کیا جائے. وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے. وکیل نے استدعا کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور لاوارث لاشوں کی شاخت کیلئے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے.
 

Ansa Awais

Content Writer