ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیزر کلینکس میں خواتین کی برہنہ وڈیوز بنائے جانے کا انکشاف، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ آب پارہ میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق خاتون بارہ کہو کی رہائشی ہے ،جی 1- 6 میں لیزر کلینک آئی۔ دوران سروس خاتون کو شک گزرا کہ اسکی وڈیوز بنائی جا رہی ہے، خاتون نے جب اٹھ کر دیکھا تو کھڑکی کے پیچھے لڑکا موجود تھا۔ خاتون کو شک ہوا کہ لڑکا وڈیوز بنا کر فوری لیپ ٹاپ سے کہیں اپ لوڈ کر رہا تھا، متاثرہ خاتون نے لڑکے سے بارہا دفعہ وڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی منت سماجت کی ، بات نا ماننے پر خاتون نے ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کلینک سے لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے لیا ، لیپ ٹاپ میں اور بھی متعدد خواتیں کی وڈیوز موجود ہیں ، وڈیوز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔