گرین ٹاؤن : نقاب پوش ڈاکو  دن دیہاڑے فارمیسی پر لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے

13 Mar, 2024 | 03:14 PM

سٹی42:لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں 3 نقاب پوش ڈاکو  دن دیہاڑے فارمیسی پر لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فارمیسی میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چہروں پر ماسک پہنے 3مسلح ڈاکوؤں نے فارمیسی میں لوٹ مار کی، دو ڈاکو کیش کاؤنٹر کے پاس کھڑے رہے جبکہ تیسرے نے لوٹ مار کی۔
ڈاکو ؤں نے  فارمیسی میں آنیوالی خواتین و دیگر گاہکوں کو بھی لوٹ لیا۔
دوری جانب پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں