لاہور کی مشہور مارکیٹس میں بغیر ٹیکس سٹیمپ سگریٹس کی فروخت، سموکر جعلی سگریٹس کے مزے لینے لگے

13 Mar, 2024 | 03:05 PM

Imran Fayyaz

(کلیم اختر)سگریٹس مافیا سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے لگا ، شہر لاہور کی مشہور مارکیٹس میں بغیر ٹیکس سٹیمپ سگریٹس بڑے پیمانے پر فروخت ہونے کا انکشاف ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کی وجہ سے 20 سے 30 فیصد تک سموکر جعلی سگریٹس کے مزے لینے لگے۔
شہر لاہور کی مشہور مارکیٹس میں بغیر ٹیکس سٹیمپ سگریٹس بڑے پیمانے پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے جمع نا ہونے سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ مافیا کم قیمت کا لالچ دے کر سمگل شدہ اور جعلی سگریٹس فروخت کرنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے 20 سے 30 فیصد تک سموکر جعلی سگریٹس کے مزے لینے لگے ہیں ۔

 فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کی وجہ سے سگریٹس کی سمگلنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے سگریٹس کی سمگلنگ ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے بغیر ٹیکس سٹیمپ سگریٹس کے کسی بھی برینڈ کی فروخت پر پابندی بھی عائد ہے لیکن اسکے باوجود متعلقہ ادارے سگریٹس مافیا کے خلاف مکمل کریک ڈاون کرنے میں ناکام ہیں۔

مزیدخبریں