رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتیں آسمانوں پر , شہری پریشان

13 Mar, 2024 | 02:57 PM

 ارباز خان: رمضان المبارک میں پھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری پریشان ہو گئے، فروٹ چاٹ کے دیوانے خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔

پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ سفید پوش طبقہ پھل جیسی نعمت سے بھی محروم ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کے اطلاق میں ناکام ہوگئی۔ اسٹرابیری سرکاری قیمت395، بازار میں470 روپے کلو، انگورسرکاری قیمت چارسواسی، بازار میں 550 روپے کلو،

سیب سرکاری قیمت 215، بازار میں300 روپے کلو، کیلا سرکاری قیمت ایک سو نوے روپے، بازار میں280 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے۔ مسمی سرکاری قیمت 135، بازار میں 210 روپے۔ کینو سرکاری قیمت290، بازار میں350 روپے۔ پپیتا سرکاری قیمت 235، بازار میں300 روپے کلو، کھجور سرکاری قیمت چار سو نوے، بازار میں550 روپے کلو، امرود سرکاری قیمت 210، بازار میں250 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں