اسلام آباد: باپ بیٹے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

13 Mar, 2024 | 02:52 PM

سٹی42: اسلام آباد میں بھی  پتنگ بازی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ جاری،جی سیون ون میں باپ بیٹے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی ۔

ڈور پھرنے سے شہری کی گردن پر گہرا زخم آیا  ہے۔ متاثرہ شہری محمد عدنان نے پتنگ باز نصیر مسیح اور عامر کے خلاف  تھانہ  آب پارہ میں درخواست دے دی ہے۔

گردن میں ڈور پھرنے کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جس کا پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا

مزیدخبریں