سٹی 42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ائیر کوالٹی انڈیکس کو بہتر کرنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کی بہتر کے حوالے سے آج سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگ زیب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہو۔ اجلاس میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی بہتری کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور وژن کے متعلق اہم فیصلے لیے گئے۔
اجلاس میں آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک بیگز کو بین کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ سینئر منسٹر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئندہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیے جائیں گے.
پلاسٹک بیگز کے نقصانات؛
واضح رہے کہ آب و ہوا میں موجود مضر صحت گیسیں سانس دمہ، ہارٹ اٹیک، کینسر جیسی دیگر بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں۔ پلاسٹک بیگز ، شاپرز بھی ماحول کو آلودہ کرنے کا بڑااہم سبب بن رہے ہیں۔ پلاسٹک سے بننے والی تمام اشیاء طرح طرح کی بیماریوں کا شکار بنا رہی ہے۔ شاپر بیگ یا ناقص پلاسٹک کی اشیاء جلانے سے جو دھواں پیدا ہوتا ہے وہ ہماری آنکھوں، جلد اور نظام تنفس پر بری طرح سے اثر انداز ہوتا ہے اور یہی دھواں سردرد ،آنکھوں کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں تو پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی لگائی جاچکی ہے اور کئی ممالک پابندی لگانے پر غور کرر ہے ہیں۔پلاسٹک کے تھیلے یا پولیتھین بیگ کو عالمی سطح پر ناقابل استعمال قرار دیا جا چکا ہے۔
پاکستان میں کوئی مناسب ویسٹ منیجمنٹ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پلاسٹک کی اشیا خصوصا شاپنگ بیگ کا غیر ضروری استعمال ہماری زمین کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔