(رانا وسیم احمد) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رواں برس کی پہلی بورڈ میٹنگ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کل صبح دبئی روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سی او او سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ کیلئے پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔آئی سی سی کی تین روزہ میٹنگز کا آج آغاز ہو رہا ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملات پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ان میٹنگز میں اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے، اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان بورڈ کے عہدیداران دیگر ملکوں کے بورڈ ممبران سے بھی ملیں گے۔