ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

 جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، رمضان میں ریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے،تحریری حکمنامے کے مطابق بچوں کو سکولوں میں ہفتہ میں ایک پریڈ ماحولیات پڑھانے کا تحریری حکم بھی جاری کردیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ سکولوں کے سلیبس میں ماحولیات سے متعلق چیزیں شامل کرلیں ہیں، اور آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

 تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق ٹائر جلانے والے یونٹس کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے، خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کی تمام اسٹاف کو بجلی کے کنکشن منقطع کرنےکی ہدایات کردی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق  لیسکو اہلکاروں کو درخت بھی کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں، لیسکو سٹاف نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔