ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بائیڈن کے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار 

بائیڈن کے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکی ریاست جارجیا کا معرکہ جیتنے کے بعد امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے دوبارہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے جارجیا کے پرائمری الیکشن میں نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مطلوب 1968 ڈیلیگیٹس کی حمایت کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

نامزدگی کے حصول میں کامیابی کے بعد اپنے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تلخی، انتقام اور بدلے پر مبنی کیمپین امریکا کے بنیادی تصورات کیلئے ایک خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ووٹر کا اختیار ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے یہ بتائے کہ وہ ملک کے جمہوریت کے تحفظ کیلئے کھڑا ہو رہا ہے یا بھی اسکی تباہی کو ووٹ دیتا ہے۔

اپنے بیان میں بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آزادی کے حقوق کی حمایت میں کھڑا ہوگا یا پھر شدت پسندوں کو اسے چھیننے کا موقع فراہم کرے گا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ریپبلکن پارٹی کے صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں تاہم یقینی ہے کہ وہ بھی صدارتی امیدوار نامزد کردیے جائیں گے۔

امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا جس میں ایک بار پھر جو بائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔