اڈیالہ جیل پر حملہ کا خطرہ، ملاقاتوں پر پابندی تمام قیدیوں کے لئے لگائی گئی، دستاویز سامنے آ گئی

13 Mar, 2024 | 12:24 AM

سٹی42: دہشتگردوں کی کسی منصوبہ بندی کی اطلاع کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں کسی ایک نہیں تمام قیدیوں کی ملاقات پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔  اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی کے حوالے سے جاری ہونے والا مراسلہ سامنے آ گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات کو اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

 پنجاب کے محکمہ داخلہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ دہشتگرد حملے کی اطلاع کے باعث کیا گیا ہے۔

سرکاری مراسلے کے مطابق غیر ملکی دہشتگرد عناصر اڈیالہ جیل پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں، دوروں اور انٹرویوز پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔

 پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ہمیشہ ہر بات میں سازشی تھیوری تلاش کر رہی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں