الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعدچیئر مین فیسکو نے بڑا فیصلہ کر لیا

13 Mar, 2023 | 08:53 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات  کے شیڈول کے اعلان کے بعد چیئر مین فیسکو نے الیکشن امیدواروں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام  اٹھا یا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیسکوکا کہنا ہے کہ  فیسکوکےتمام ریونیو دفاتر اور مرکزی کمپیوٹر مراکزصبح 8 سے رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے،  ملک تحسین اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن امیدواروں کی سہولت کیلئے ریونیو دفاتر  اور کمپیوٹر مراکز کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے، امیدوار ریونیو دفاتر اور کمپیوٹر مراکز سے این او سی حاصل کر سکیں گے۔

مزیدخبریں