(ویب ڈیسک )اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے نوجوان کو ڈاکو باپ نے ہی لوٹ لیا ، بیٹے نے بھی انتہائی قدم اٹھا کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں ڈاکو نےانجانے میں بیٹے کو ہی لوٹ لیا، ڈاکو اتنا بدحواس تھا کہ اسے اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ وہ اپنے ہی بیٹے کو لوٹ رہا ہے، جہاں 45 سالہ ڈاکو نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے 17 سالہ نوجوان کو عقب سے دبوچ لیا اور چاقو گردن پر رکھ کر لوٹ لیا، لٹنے والے نوجوان نے ڈاکو کی شکل تو نہیں دیکھی لیکن آواز پہچان لی، نوجوان حیران رہ گیا کہ ڈاکو کوئی اور نہیں اس کا باپ ہے، نوجوان نے کہا کہ کیاآپ کو معلوم ہے کہ کسے لوٹ رہے ہیں۔
ڈاکو نے سنی ان سنی کرتے ہوئے کہا کہ تم جو کوئی بھی ہو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، پیسے مجھے دو اور پیچھے مڑ کر مت دیکھنا لیکن لڑکے نے چہرہ باپ کی جانب کیا اور کہا یہ آپ کیا کرنے لگے ہیں، ڈاکو اپنے بیٹے کو دیکھ کر شرمندہ ہوگیا اور معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں مجبور تھا،میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا،بیٹے نے کچھ کہے بغیر گھر کی جانب دوڑ لگادی اور اہل خانہ کو بتادیا اور مشورے کے بعد پولیس کو اطلاع دیدی۔ ملزم کو گھر سے گرفتار کرلیا گیا اور آج 26 ماہ قید کی سزا سنا دی۔