معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کی گورنرپنجا ب سے ملاقات

13 Mar, 2023 | 05:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) گورنرپنجا ب محمدبلیغ الرحمن سے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کی ملاقات،گورنرپنجاب نے مرحوم کی فنی صلاحیتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 گورنر پنجاب نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی،گورنرپنجاب نے ملاقات میں  امدادی رقم بھی دی،اس موقع پرگورنرپنجاب نے مرحوم کامیڈین کی بیٹیوں سے ان کے مسائل سنے اوراپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی،مرحوم کے اہلخانہ نے گورنرپنجاب کی شفقت پر ان کاشکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں