عثمان خان : امجد مجید اولکھ ڈی جی نیب لاہور تعینات کردیے گئے۔
چیئرمین نیب نے امجد مجید اولکھ کی تقرری کی منظوری دے دی،نیب ہیڈکوارٹرز نے امجد مجید اولکھ کی ڈی جی نیب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ گریڈ 20 کے افسر امجد مجید اولکھ کو فوری ڈی جی نیب لاہور کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق ڈی جی نیب علی سرفراز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی تھیں۔