معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

13 Mar, 2023 | 10:40 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے رمضان کے آغاز سے قبل روحانی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

انوشے کی جانب سے سوشل میڈیا سے بریک لینے کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی گئی۔شیئر کردہ پوسٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ رمضان کے برکت والے مہینے سے قبل میں اپنے دل و دماغ اور روح کی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کے لیے وقفہ لے رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ رمضان کا آغاز کھلے دماغ سے کرسکوں تاکہ ماہ مبارک کی برکات اور نیکیاں حاصل کرسکوں۔ انوشے نے کہا کہ وہ اس دوران اپنی سوشل میڈیا فیملی کو یاد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ہفتے پہاڑوں پر جاؤں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے۔ اداکارہ و میزبان کی پوسٹ پر ساتھی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور سمیت عدنان صدیقی اور سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور ان کے فیصلے کو سراہا۔

مزیدخبریں