ویب دیسک: کراچی میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے لیے تعلیم، صحت کی سہولتیں فراہم کرنے، تحفظ اور صنفی مساوات کا مطالبہ کیا گیا۔
مارچ میں خواتین نے جبری تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے کے نعروں پر مبنی بینرز اور پوسٹرز اٹھار رکھے تھے۔شرکاء نے تخلیقی پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے لڑکیوں کی کم عمری میں اور جبری شادیوں کے خلاف اور جنسی ہراسانی سمیت دیگر اہم مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
مارچ میں خواجہ سرا اور مرد بھی شریک ہوئے، مارچ برنس گارڈن سے شروع ہوا، وہاں سے سندھ اسمبلی گیا اور سندھ اسمبلی سے واپس برنس گارڈن پہنچ کر ختم ہوگیا۔