آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

13 Mar, 2022 | 10:48 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر، پی آئی اے کی پہلی پرواز 22 اپریل کو لاہور سےسڈنی کیلئے اڑان بھرے گی، پی آئی اے کو آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

آسٹریلین گورنمنٹ سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے پی آئی اے کو آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے9808 لاہور سے 22اپریل کوسڈنی کیلئے اڑان بھرے گی، پرواز 24 اپریل کو سڈنی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی، پی آئی اے لاہورسے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے آسٹریلیا کے لئے بوئنگ777لانگ رینج استعمال ہوں گے، پی آئی اے دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لئے پروازیں شروع کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آسٹریلیا کے لئے براہ راست پرواز شروع کر نے سے ہم وطنوں کوعید سے قبل سفری سہولت میسر ہو گی، آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی عید اپنوں میں کر سکیں گے ، آسٹریلیا کے لئے براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر 12 میں طے ہو گا ۔
 

مزیدخبریں