پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی ’’وکٹ‘‘ گرادی

13 Mar, 2022 | 07:51 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر رہنما اور سابق وزیرمملکت امتیاز صفدر وڑائچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد امتیاز صفدر وڑائچ کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین پی پی پی نے سابق وفاقی وزیرمملکت امتیاز صفدر وڑائچ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے بعد گفتگو  کرتے ہوئے امتیاز صفدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت لگتی ہی نہیں تھی ۔ جو انہوں نے نعرہ لگایا تھا ایک بھی پورا نہیں ہوا ۔سیاست میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں جو ملک کے خلاف ہیں ۔ابھی اور بہت سارے لوگ بھی پارٹی چھوڑ کر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے مزید 4 ارکان کی بھی آئندہ 24گھنٹوں میں پی پی پی میں شمولیت کا امکان ہے۔

مزیدخبریں