شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی  

13 Mar, 2022 | 07:00 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 40 سال کا ہونے کے باوجود مکمل طورپر فٹ ہوں ، اب بھی جتنا کھیل رہا ہوں وہ سب کے سامنے ہے ،میری عمر کو اگر سائیڈ پر رکھ دیں تو کبھی آپ کو معلوم نہیں ہوگا میری گیم میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے ۔میرے خیال میں جب تک آپ مکمل فٹ ہیں تو آپ کو کھیلنا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو  دوران شعیب ملک نے کہا کہ ہر انسان کو ہر کوئی پسند نہیں کرتا بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت کارکردگی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،میں کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب لگا کہ بوجھ ہوں تو چھوڑ دوں گا۔

 ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود ایک ایتھلیٹ ہوں میں سمجھتا ہوں جب تک آپ کھیل سکتے ہیں تو کھیلنا چاہئے ،اپنی گیم کو انجوائے کرنا چاہئے ثانیہ مرزا نے مجھ سے پوچھا تھا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے کہا کہ اگر آپ کو فٹنس ایشوز نہیں تو ضرور کھیلنا چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ میں مکمل فٹ ہوں اور آرام سے مزید 2 یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

مزیدخبریں