(عابد چوہدری)شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں کرنٹ لگنے ایک مزدورجاں بحق، دو زخمی ہوگئے،مزدور چھت کا لنٹر ڈال رہے تھے، سریے میں کرنٹ آگیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں مزدور زیرتعمیر مکان کا لینٹر ڈال رہے تھے کہ اسی دوران سریا بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور دو جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمی مزدوروں کو ریسکیو نے طبی امداد کیلئے شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدور کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے تاہم ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تو مزید قانونی کارروائی کی جائے گی ۔