سٹی 42:پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی آسامیوں پر امتحان دیتے ہوئے جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
لاہوربورڈکےزیراہتمام پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتیوں کا امتحان ہوا جس میں 31500 امیدواروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن جاوید اقبال بخاری اور چیئرمین ڈاکٹرمرزاحبیب نےامتحانی مراکزکادورہ کیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول مین مارکیٹ ٹاؤن شپ میں دوران چیکنگ جعلی امیدوارامتحان دیتےہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔
رضوان علی نامی امیدوار کی جگہ ارحم محمود نامی شخص امتحان دے رہا تھا۔ لاہور بورڈ نے جعلی امیدوار کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔