ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیدل چلنے سے موت کا خطرہ کتنے فیصد کم ہوتا ہے ؟ماہرین نے بتا دیا

پیدل چلنے سے موت کا خطرہ کتنے فیصد کم ہوتا ہے ؟ماہرین نے بتا دیا
کیپشن: Morning walk Today Report
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیدل چلنا صحت کیلئے نہایت مفید ہوتا ہے۔صبح کی سیر انسان کو سارا دن تروتازہ رکھتی ہے ۔

 امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں  اہم بات معلوم ہوئی ہے کہ اگر روزانہ زیادہ سے زیادہ قدم پیدل چلا جائے تو درمیانی عمر کے افراد میں موت کی شرح نمایاں حد تک کم ہو سکتی ہے۔

میساچوسٹس یونیورسٹی کے انسٹیٹوٹ فار اپلائیڈ سائنسز کے ماہرین نے جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کی جانچ پڑتال کے لیے ریسرچ اسٹڈی کی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کم از کم 7 ہزار قدم چلنا مختلف امراض سے موت کا خطرہ 50 سے 70 فی صد تک کم کر سکتا ہے.

تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے، ایسا مانا جاتا ہے کہ جسمانی سرگرمیاں متعدد بیماریوں جیسے دل کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور کینسر کی اقسام سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

محققین نے تحقیق میں قدموں کی تعداد کو مدنظر رکھا،جس میں روزانہ قدموں کی تعداد اور مختلف امراض سے موت کے خطرے میں کمی کے درمیان واضح تعلق کو دریافت کیاہے۔