ن لیگ اور پیپلزپارٹی ’’وزیراعلیٰ پنجاب‘‘ کے نام پر  متفق

13 Mar, 2022 | 03:04 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے چودھری پرویز الہی  کے نام پر حامی بھر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان  کیخلاف  تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں بھونچال آگیا ہے۔یپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے جبکہ مسلم لیگ ق کی جانب سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا تھا، ابھی تک اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھا۔  متعدد ارکان اپنی اپنی جماعتوں سے ناراضی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ ارکان کو اپنی حمایت میں لانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے روابط کی مہم تیز کررکھی ہے۔  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر متفق ہوگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چودھری پرویز الہی کو اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں وزیراعلی کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے  اور اس کے بدلے حکومتی اتحادی ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی تینوں مشترکہ طور پر وفاق میں عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کی حمایت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تینوں اتحادی جماعتیں کل سابق صدر  آصف علی زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

مزیدخبریں