ثنا جاوید کی حمایت میں بھی شوبز شخصیات سامنے آگئیں

13 Mar, 2022 | 01:59 PM

گارڈن ٹاﺅن (سٹی42) میک اپ آرٹسٹس، سٹائلسٹس اور ماڈلز کی جانب سے تنقید کے بعد اب اداکارہ ثنا جاوید کی حمایت کرنےوالی شخصیات بھی سامنے آگئیں۔ 

بعض شوبز شخصیات اور صحافیوں نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اداکارہ کو بدتمیز نہیں پایا۔اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بھی ثنا جاوید کےساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حمایت میں ٹویٹ کی اور اداکارہ کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کیا۔

فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا اور اداکارہ ان کے ساتھ شو میں گزشتہ دو سال سے  کام کر رہی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی انہیں غیر پیشہ ورانہ نہیں پایا۔فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ نہ صرف انہوں نے بلکہ ان کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی ثنا جاوید کو بہترین شخصیت کے طور پر جانا، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 ہدایت کار اور فلم ساز ندیم بیگ نے انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ’پیارے افضل‘ سمیت دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور انہوں نے کبھی بھی انہیں ایسی بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں پایا بلکہ انہیں ہمیشہ بااخلاق اداکارہ کے طور پر پایا۔

ندیم بیگ نے مزید لکھا کہ وہ جلد ہی ثنا جاوید کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کےلئے پر امید ہیں۔اداکارہ سعدیہ فیصل نے بھی ثنا جاوید کے ہمراہ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں باہمت رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

سعدیہ فیصل نے لکھاکہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ بہت کام کیا اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات جن میں وقاص رضوی اور راسخ اسماعیل خان سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

مزیدخبریں