سکولوں میں پونی ٹیل بنا کر آنے پر پابندی عائد

13 Mar, 2022 | 01:13 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے سکولوں میں قواعد و ضوابط کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے تاہم بعض سکولوں نے کچھ ایسی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جسے سن کر آپ  حیران ہوجائیں گے۔ 

 دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کا ماحول بہتر رکھنے کیلئے طلبہ و طالبات پر مختلف پابندیاں عائد کی جاتیں  لیکن جاپان کے تعلیمی اداروں میں عجیب و غریب پابندیاں عائد ہیں، حال ہی میں  جاپان کے جنوبی شہر فوکوکا کے  کچھ سکولوں نے طالبات کے پونی ٹیل ہیئر سٹائل پر پابندی عائد کردی،  جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ لڑکیوں کے پونی ٹیل کرنے سے ان کی گردن کے پیچھےکا حصہ نمایاں ہوتا ہے جو کہ سکول میں پڑھنے والے لڑکوں میں جنسی ہیجان کا باعث بن سکتا ہے اور اس حوالے سے لڑکوں نے شکایات بھی کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے اکثر سکولوں میں اور بھی بہت سی پابندیاں عائد ہیں جن  میں سکرٹ کا سائز،  بھنووں کا انداز،  زیرجامہ (انڈرگارمنٹ) کا رنگ اور موزوں کا رنگ شامل ہیں۔

مزیدخبریں