ویب ڈیسک:ملک میں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے ،جہاں سیاستدان ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری کرتے نظر آرہے ہیں،تو وہیں بہت سی سیاسی شخصیات کے منفرد بیان بھی سامنے آرہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نےراولپنڈی کے حلقے این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ جہاں سارے ملک اور دین کے دشمن بیٹھے ہوں خودکش دھماکا کروں۔خود کشی حرام ہے، لیکن میرا تو خودکش بمبار بننے کو جی چاہتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ خود کش دھماکے سے ملک اور دین کے دشمنوں کو نیست و نابود کردوں، میری تو یہی سوچ ہے۔