موسم نے کروٹ بدل لی ، گرمی کی شدت میں اضافہ

13 Mar, 2022 | 09:37 AM

کومل اسلم:شہرِلاہور کا موسم تیزی سے بدل رہا ہے ، موسم بہارکی آمدآمد کیساتھ دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ جبکہ رات میں خنکی برقرارہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے موسم میں نمایاں تبدیلی، پندرہ مارچ کے بعد ہوگی ،جس سےدرجہ حرارت شدت اختیار کرے گا۔اس وقت موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موسم کا حال بتانے والوں نےشہرکادرجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ درجہ حرارت بڑھنے کے بعدشہر میں فضائی آلودگی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 185 ریکارڈ کیا گیا ،اس کے علاوہ ڈیفنس ایئرکوالٹی انڈیکس 261،کوٹ لکھپت252ریکارڈ،ماڈل ٹاؤن  232،جوہرٹاؤن 222ریکارڈ،مال روڈ کے اطراف میں شرح 209ریکارڈکیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں