ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اربوں روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا منصوبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

اربوں روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا منصوبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: شہر میں کرائم مانیٹرنگ کے لئے نصب کئے گئے 25 فیصد سے زائد کیمرے خراب، 50 فیصد سے زیادہ آگاہی سکرینیں اور پولیس کی ہنگامی مدد کے لئے نصب کئے گئے پینک بٹن بھی خراب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے شہر میں بڑھتے جرائم، ڈکیتی چوری، اور موبائل فون چھینے جیسی وارداتوں کے حوالے سے کسی دوسرے سے فون لینے کی بجائے سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر میں اڑھائی سو پینک بٹن نصب کئے تھے جن کو دبانے سے فوری پولیس مدد کو پہنچتی ہے لیکن اس میں 130 سے زائد نے پینک بٹنوں نے کام کرنا ہی چھوڑدیا ہے۔

شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر نصب کی گئی آگاہی پیغام دینے کے لئے سکرینوں میں سے اڑتالیس میں سے 27 نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سکرینیں سکریپ بنتی جارہی ہیں جس سے لاکھوں کا نقصان ہوگا۔

دوسری جانب کرائم مانیٹرنگ کے لئے نصب کردہ 8 ہزارسے زائد کیمروں میں سے 25 سو سے زائد کیمرے بھی کام نہیں کررہے جس کی وجہ سے متعدد کیسزمیں فوٹیجز نہیں ملتی اور بہت سے پیچیدہ کیسز میں ملوث جرائم پیشہ افراد ایک تو قانون کی گرفت میں نہیں آتے اور بآسانی بری ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔