عرفان ملک: شہر میں جنسی درندے دندنانے لگے، کہیں حوس کا نشانہ بنا دیا گیا تو کہیں حوا کی بیٹی کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
کاہنہ کے علاقے ہلوکی ریلوے سٹیشن کے قریب ڈی آئی جی اعجاز اکرم کے فارم ہاؤس سے ملحقہ کھیتوں میں ایک جواں سالہ لڑکی کی لاش ملی ۔مقتولہ کے سر پر گہری ضرب لگنے سے خون میں لت پت تھی ۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے پینٹ اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اور اس کی پینٹ کا بٹن کھلا ہوا تھا جس سے زیادتی کرنے کی کوشش یا زیادتی کے پہلو پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ فرانزک سائنس لیباریٹری نے بھی شواہد اکٹھے کر لیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا، تاحال نہ لڑکی کی شناخت ہوئی اور نہ ہی ملزم کی۔
دوسرا واقع کاہنہ سرکل کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں لڑکی اور اس کے بھائی کو گھر میں کام کاج کے لیے لے گئے اور بھائی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے لڑکی کے شوہر عمران کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔