وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری کی ملاقات

13 Mar, 2021 | 02:57 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے انتظامی امور،مہنگائی پر قابو پانے اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکے حوالے سے ہدایات دیں۔

چیف سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں پرائس کنٹرول،انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات دیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت شہروں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،صفائی کے انتظامات کے حوالے سے جامع پلاننگ کی جائے اور کوڑا کرکٹ کو بروقت مناسب طریقے سے اُٹھایا جائے۔ عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ کم آمدن والے شہریوں کیلئے سستے گھروں کی تعمیر ہماری حکومت کی فلیگ شپ پروگرام ہے،اس منصوبے سے متعلقہ امور کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریو ں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔

مزیدخبریں