ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نےمریم کی ضمانت منسوخی کیلئےعدالت سے رجوع کر لیا

نیب نےمریم کی ضمانت منسوخی کیلئےعدالت سے رجوع کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: نیب نے لیگی رہنماء مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا,چیئرمین نیب نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز منی لارنڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مسلسل ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہیں، مریم نواز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔

مریم نواز ریاست مخالفت پراپیگنڈہ کرنے میں بھی مصروف ہیں،مریم نواز کو چودھری شوگر ملز میں دستاویزات طلبی کیلئے 10 جنوری 2020 ءکو نوٹس بھجوائے گئے تھے، مریم نواز نے 10 جنوری 2020ءکے نیب کے نوٹسز پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ مطلوبہ ریکارڈ فراہم کیا، مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020ءکو مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، اگست 2020ءمیں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا۔

مریم نواز کے کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھراﺅ کیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا جاچکا ہے، مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں،مریم نواز اپنی ہتھکنڈوں سے عوام میں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ریاستی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں، مریم نواز جان بوجھ کر ریاستی اداروں کی ساکھ خراب ہونے کے بیانات دے رہی ہیں، نیب کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer