در نایاب: سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان سٹی ایٹ ٹین کے مہمان بنے، خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے چار ارب سے نو سو اسی نئی گاڑیاں لینے کا فیصلہ کرلیا، افسران و ملازمین کی کارکردگی جانچنے کے لئے خصوصی ویجلینس سیل بھی قائم کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان نے سٹی فور ٹی ٹو کے معروف مارننگ شو ’’ سٹی ایٹ ٹین‘‘ میں شرکت کی۔ پروگرام میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی فلاح کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ملازمین کو کورونا سے بچانے جیسے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ عمران علی سلطان نے بتایا کہ چار ارب سے نو سو اسی نئی گاڑیاں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین ماہ بعد وسائل پورے ہونے پر نئی کمپنی معرض وجود میں آئےگی۔ سی ای او نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ میں لاہور صاف اور دو ماہ میں کنٹینرز خریدے جائیں گے جبکہ تین ماہ بعد نئی مشینری لے لی جائے گی۔ عمران علی سلطان نے کہا کہ چھ ہزار نئے کنٹینرز خرید رہے ہیں جبکہ ملازمین کی وردیاں، جوتے اور گلوز بھی خریداری کے مراحل میں ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید کہنا تھا کہ نئے ڈمپرز، ایکسیوٹیرز، منی لوڈرز اور ٹریکٹر ٹرالیاں بھی خریدی جائیں گی۔