(سٹی42) پاکستان ٹی وی ڈراموں کی مشہوراداکارہ ارم اختر کی گزشتہ روز تصاویرسامنے آئیں جس میں وہ دلکش نظر آرہی ہیں ان تصاویر میں ان کے ساتھ ایک لڑکے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، وائرل ہونے والی ان تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ارم اختر سوشل میڈیا پر کم ہی نظر آتی ہیں، گزشتہ روز ان کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کو مداحوں نے پسند کرتے ان مختلف سولات بھی کئے، وائرل ہونے والی ان تصاویر میں ان کا بیٹا بھی ساتھ ہے، ماں بیٹے کی یہ تصاویر ایک شو کے دوران بنائی گئیں۔اس شو میں اداکارہ ارم اختر اور ان کا بیٹا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ارم اختر نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا جبکہ اپنے کیرئیر کا آغاز 1990ء میں کیا، ٹی وی ڈراموں کے علاوہ انہوں نےٹیلی فلمز اور اشتہارات میں بھی کام کیا،حالیہ ڈراموں ’میرے محسن‘، ’دل موم کا دیا‘ اور ’امید‘ کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،ان کے مشہور ڈراموں میں’کبھی آئے نہ جدائی‘، ’شکن‘، ’یاد پیا کی آئے‘اور ’کاغذ کے پھول‘’ادھورا بندھن‘، ’خوشبو کا گھر‘، ’کہاں ہو تم‘، ’جیٹھانی‘ اور ’مانا کا گھرانا‘ شامل ہیں۔