ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس: حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سیل کر دیا گیا

کورونا وائرس: حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سیل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا وائرس کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 991 نئے مریض رپورٹ، 10 اموات کی تصدیق ہوئی، شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچ گئی، ہسپتالوں میں 365 مریض داخل ہیں جن میں سے 146 آئی سی یو اور 16 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 کورونا کی بگڑتی صورتحال اور تیسری لہر میں شدت کے باعث سخت پابندیاں دوبارہ نافذ کردی گئیں، لاہور میں مارکیٹیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی ادارے، پارکس، شادی ہالز، مارکیز، مزارات، میلے، کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 روز کیلئے معطل کر دی گئیں، فیصلے کا اطلاق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے ہو گا، شہر کی تاجر برادری نے فیصلہ ظالمانہ قرار دیدیا۔

کورونا کے باعث باقی مزاروں کی طرح حضرت داتا گنج بخشؒں کے مزار کو بھی شہریوں کیلئے سیل کر دیا گیا، مسجد صرف نمازیوں کیلئے ایس او پیز کے مطابق نماز کے اوقات میں کھولی جائے گی، جس میں نمازیوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر خالد سندھو،سینیئرافسر داتا دربار نعمان سیفی ، منیجر طاہر مقصود بھی موجود تھے۔ 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer